دنانیر مبین کا والد کی محبت اور حمایت پر دل چھو لینے والا بیان وائرل
دنیا میں کوئی بھی شخص باپ کی جگہ نہیں لے سکتا, اداکارہ
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کا والد کی محبت اور حمایت پر دل چھو لینے والا بیان وائرل ہوگیا ہے۔
دنانیر مبین نے ایک حالیہ انٹرویو میں والد کی محبت، حمایت اور اس کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لڑکیوں کے ساتھ ان کے والد مضبوطی سے کھڑے ہوتے ہیں وہ زندگی کی مشکلات کا سامنا زیادہ اعتماد اور حوصلے کے ساتھ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو جو تحفظ، طاقت اور اعتماد دیتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد کی موجودگی بیٹی کی زندگی میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے جو مشکل وقت میں سہارا بنتی ہے۔
دنانیر مبین نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص باپ کی جگہ نہیں لے سکتا کیونکہ والد کا رشتہ محبت، قربانی اور بے لوث حمایت کی ایک منفرد مثال ہے۔