خوشحال خان سے شادی تصویر وائرل؛ رمشا خان نے تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

خوشحال خان سے شادی تصویر وائرل؛ رمشا خان نے تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

رمشا خان کی خوشحال خان کے ساتھ مبینہ شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی شادی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد کچھ لوگ اسے خفیہ شادی سے جوڑ رہے ہیں۔

رمشا خان کی خوشحال خان کے ساتھ مبینہ شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے جب کہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

مداح رمشا خان کے اس اقدام کو ان کی زندگی میں کسی نئے آغاز سے جوڑ رہے ہیں جب کہ بعض صارفین اسے ممکنہ ذاتی تبدیلی، خصوصاً شادی سے متعلق خبروں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل خوشحال خان اس حوالے سے وضاحت دے چکے ہیں کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles