سالگرہ کا شاہانہ منظر وائرل؛ اننت امبانی تنقید کی زد میں آگئے

سالگرہ کا شاہانہ منظر وائرل؛ اننت امبانی تنقید کی زد میں آگئے

اننت امبانی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اور ملک کے امیر ترین نوجوانوں میں شمار ہونے والے اننت امبانی کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں واقع باندرہ ورلی سی لنک کو خصوصی طور پر روشن کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پل پر اننت امبانی کی تصویر کے ساتھ ”ہیپی برتھ ڈے اننت امبانی جی“ کا پیغام بھی دکھایا گیا جس کے بعد یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔

کئی صارفین نے اس اقدام کو غیر معمولی اور شاہانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی جب کہ بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ عوامی انفرااسٹرکچر کو اس نوعیت کے نجی یا ذاتی تقریبات کے لیے استعمال کرنا کتنا مناسب ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے اسے ثقافتی اور روایتی لائٹنگ ایونٹس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی باندرہ ورلی سی لنک کو مختلف مشہور شخصیات کی سالگرہ اور تقاریب کے موقع پر روشن کیا جا چکا ہے جن میں بالی ووڈ ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔

تاہم مجموعی طور پر یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بنا ہوا ہے جہاں صارفین کی ایک بڑی تعداد اسے عوامی وسائل کے استعمال اور امیر طبقے کی نمائش سے جوڑ رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles