ماورا جیسا کوئی نہیں رو سکتا، عروہ حسین کا چیلنج وائرل

ماورا جیسا کوئی نہیں رو سکتا، عروہ حسین کا چیلنج وائرل

ماورا حسین کی طرح کوئی بھی اتنی مؤثر انداز میں نہیں رو سکتا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن ماورا حسین کی اداکاری خصوصاً جذباتی مناظر میں رونے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے دلچسپ انداز میں چیلنج کیا ہے۔

یہ دونوں اداکارائیں طویل عرصے بعد ایک نجی شو میں ایک ساتھ نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور تجربات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ماورا جتنا خوبصورت انداز میں روتے ہوئے کم ہی نظر آتی ہیں۔

اس موقع پر عروہ حسین نے میزبان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ماورا کی جذباتی اداکاری سے متاثر ہوتی ہیں اور یہ دیکھنا قابلِ تعریف ہے کہ وہ مناظر میں کس طرح اپنی کارکردگی پیش کرتی ہیں۔

@showbizpakistan #viralvideo #showbizpakistan ♬ original sound – showbiz studio

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ ماورا حسین کی طرح کوئی بھی اتنی مؤثر انداز میں نہیں رو سکتا۔

انہوں نے عوام کو بھی دعوت دی کہ وہ ماورا حسین کی رونے کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنائیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ لوگ اس انداز کو کس حد تک پیش کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب ماورا حسین نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ابتدا میں جب لوگ انہیں یہ کہتے تھے کہ وہ روتے ہوئے بہت اچھی لگتی ہیں تو وہ اس بات پر حیران اور کچھ حد تک پریشان ہوتی تھیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles