خفیہ شادی کی افواہیں؛ اداکار خوشحال خان نے حقیقت بیان کردی
سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ رمشا خان اور خوشحال خان نے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے افواہوں کی تردید کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی ہےتاہم خوشحال خان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہوگئی کلاوٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں جس کے بعد ان افواہوں کی تردید واضح ہوگئی۔
یاد رہے کہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے دو اے لسٹ فنکاروں کی خفیہ شادی کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
بعد ازاں مختلف صارفین اور پیجز نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس خبر کو رمشا خان اور خوشحال خان سے جوڑ دیا۔
دونوں فنکار اپنے معیاری کام اور منفرد انتخاب کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں جب کہ مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں جس کے باعث یہ افواہیں تیزی سے پھیل گئیں۔