افواہ یا حقیقت؟ رمشا اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہیں زیرگردش

افواہ یا حقیقت؟ رمشا اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہیں زیرگردش

شوبز شخصیات سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کا سوشل میڈیا پر پھیلنا معمول بن چکا ہے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی ممکنہ خفیہ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی مستند یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایک نجی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے مگر ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، اس مبہم دعوے کے بعد صارفین اور مداحوں نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

کئی سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان کی ہو سکتی ہے تاہم یہ محض اندازے اور قیاس آرائیاں ہیں جن کی تاحال کسی بھی معتبر ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے بھی اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان، تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی جس کے باعث افواہوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز شخصیات سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کا سوشل میڈیا پر پھیلنا معمول بن چکا ہے تاہم حتمی رائے دینے کے لیے مستند ذرائع اور تصدیق شدہ معلومات کو اہم سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles