پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کی آج 61 ویں سالگرہ

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کی آج 61 ویں سالگرہ

صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں

پاکستان میں پاپ میوزک کی بانی اور اپنی سریلی آواز کے باعث پہچانی جانے والی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کی 61 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور لندن کے مختلف تعلیمی اداروں میں حاصل کی۔

کم عمری ہی میں انہوں نے موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صرف 15 برس کی عمر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

نازیہ حسن نے بھارتی فلم ساز فیروز خان کی فلم “قربانی” کے لیے مشہور گانا “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے” پیش کیا جس کے بعد انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ان کی شادی مارچ 1995 کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی۔

تاہم 13 اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles