عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
انہوں نے کہا کہ "اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے الحمدللہ۔”
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے لیے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
عاطف اسلم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کردیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ “اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے الحمدللہ۔”
گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’آپ سے ملنے سے پہلے تک میں یہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہوسکتی ہے‘‘
عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔