فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
شوہر اور بیٹی کے ساتھ فضا علی کی وائرل ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹ لی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی کی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کا او ایس ٹی چل رہا ہے جب کہ فضا علی اور ان کی بیٹی اس پر لب سنکنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
فضا علی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، میری دنیا میری بیٹی ہے جب کہ میرا سکون میرا ہمسفر ہے اور گھر پہلے سے زیادہ خوبصورت محسوس ہوتا ہے۔
یہ ویڈیو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔
خاص طور پر ویڈیو میں ان کے شوہر کی خاموشی کو لے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث جنم لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فضا علی کی اپنے شوہر کے ساتھ ایک رومانوی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔