رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار ان پر تنقید کی وجہ عیدالفطر کے موقع پر ان کی بالکونی سے مداحوں کو خوش آمدید کہنے کی ویڈیو بنی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نقل قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق عید کے دن رجب بٹ اپنے گھر کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کی جانب ہاتھ ہلا کر انہیں خوش آمدید کہا، جو انداز بالکل اسی طرز کا تھا جیسے بالی ووڈ اداکار سلمان خان ہر سال عید کے موقع پر اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے اختیار کرتے ہیں۔
Rajab Butt Called Temu Version of Salman Khan After Balcony Appearance

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اس عمل کو نقل قرار دیتے ہوئے مختلف قسم کے تبصرے کیے۔

بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ یہ تو سلمان خان کا کم معیار ورژن بھی نہیں لگتا جبکہ دیگر نے کہا کہ سلمان خان نے یہ مقام برسوں کی محنت کے بعد حاصل کیا ہے، اس لیے ان سے موازنہ مناسب نہیں۔

کچھ صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آیا واقعی رجب بٹ کے اتنے مداح موجود تھے یا یہ منظر محض دکھاوے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اس وقت اپنی ذاتی زندگی، خصوصاً طلاق کے معاملے اور دیگر تنازعات کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں جبکہ سلمان خان کی عید پر بالکونی سے مداحوں کو سلام کرنے کی روایت برسوں پرانی اور عالمی سطح پر مقبول ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles