حنا نیازی کو شوہر کی طرف سے ڈالرز میں تحفہ

معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عید کے موقع پر شوہر کی جانب سے خاصی قیمتی عیدی ملی۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی حنا نیازی نے سسرال میں اپنی پہلی عید کے تجربات شیئر کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر انہیں شاپنگ کے لیے لے گئے جہاں انہوں نے خوبصورت چوڑیاں خریدیں جبکہ عیدی کے طور پر انہیں ڈالرز بھی دیے گئے۔

حنا نیازی نے مزید بتایا کہ انہیں ملنے والی عیدی کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 5 سے 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ حنا نیازی نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles