ندا یاسر کا عید لک، صارفین کی کڑی تنقید
عید پروگرام کے دوران ندا یاسر نے سرخ رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا
ندا یاسر اکثر اپنی غلطیوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی تاہم اس بار ان کا عید لک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے مارننگ شو میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ندا یاسر کا شمار معروف پاکستانی مارننگ شو میزبانوں میں ہوتا ہے وہ گزشتہ 19 برس سے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو سے وابستہ ہیں یہی نہیں وہ اس سے قبل کئی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ندا یاسر سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں تاہم اس بار وہ عید ٹرانسمیشن کے دوران ایک منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔
عید پروگرام کے دوران ندا یاسر نے سرخ رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ سنہرے زیورات کا انتخاب کیا گیا۔
انہوں نے بالوں کو وِگ کی مدد سے بن کی شکل دی جبکہ ماتھے پر ٹِکا اور ہیڈ جیولری کے ذریعے روایتی انداز اپنانے کی کوشش کی۔
ندا یاسر کے اس لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز سے تبصرہ کیا تاہم لوگوں کی اکثریت نے تنقید کرتی نظر آئی۔
کئی صارفین نے وِگ کے استعمال کو غیر فطری قرار دیا، جبکہ بعض نے لباس کے انداز کو ٹی وی نشریات کے لیے نامناسب کہا۔
جبکہ کچھ صارفین نے انہیں عمر کی مناسبت سے لباس کے انتخاب کا مشورہ دیا۔