نامور لیجنڈ اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

نامور لیجنڈ اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ رات سے کومے میں تھے

پاکستان کے نامور لیجنڈ اداکار عاصم بخاری 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ رات سے کومے میں تھے۔ عاصم بخاری طویل عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شوبز حلقوں میں انہیں ایک باصلاحیت اداکار کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ کا استاد بھی سمجھا جاتا تھا۔

اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے اجلال بخاری بھی ان دنوں لندن کے ایک اسپتال میں پتے کی پتھری کے باعث زیرِ علاج ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles