سوشل میڈیا پر طلاق کا چرچا؛ معروف ٹک ٹاکر نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوشل میڈیا پر طلاق کا چرچا؛ معروف ٹک ٹاکر نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عمر بٹ نے رجب اور ایمان کے خاندان کو نجی معاملات سوشل میڈیا پر لانے پر تنقید کا نشانہ بنادیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی کے معاملے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں، دونوں کے درمیان تنازعہ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے اور فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ردِعمل دے رہے ہیں۔

رجب بٹ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر کھل کر بات کر رہے ہیں جبکہ ایمان کی جانب سے ان کے بھائی آؤن شیخ بھی مسلسل بیانات دے رہے ہیں۔

 اس صورتحال کے باعث سوشل میڈیا پر بحث تیز ہو گئی ہے اور کئی ڈیجیٹل کریئیٹرز نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔

اسی دوران معروف ڈیجیٹل کریئیٹر عمر بٹ نے بھی اس تنازعے پر ردِعمل دیتے ہوئے دونوں فریقین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی ازدواجی علیحدگی جیسے نجی معاملات کو سوشل میڈیا پر عام کرنے سے گریز کریں۔

عمر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل مختصر سا اختلاف ہوا تھا، تاہم اب وہ معاملہ ختم ہو چکا ہے، اگر فریقین اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں نجی طور پر حل کریں اور ذاتی معاملات کو عوام کے سامنے لانے سے بچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آؤن کو بھی اپنی بہن کی ذاتی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث نہیں لانے چاہئیں، ایسے حساس خاندانی مسائل کو عوامی بحث بنانے کے بجائے گھر کے اندر ہی حل کرنا بہتر ہوتا ہے۔

تاہم، یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles