طوبیٰ انور نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟ اداکارہ نے بتادیا
میں نے کبھی خود کسی پروڈکشن ہاؤس سے رابطہ نہیں کیا, طوبیٰ انور
پاکستانی معروف اداکارہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں اپنے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے تفصیلات بیان کی ہیں۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کے دوران طوبیٰ انور نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں کیسے آئیں اور پہلے آڈیشن کے لیے انہیں کس طرح محنت کرنا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خود کسی پروڈکشن ہاؤس سے رابطہ نہیں کیا۔ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مجھے آڈیشن دینے پر زور دیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسی آڈیشن کے نتیجے میں مجھے اداکاری کا موقع ملا اور اس کے بعد میں مسلسل مختلف ڈرامہ پروجیکٹس میں کام کر رہی ہوں۔
طوبیٰ انور کا مزید کہنا تھا کہ میں نے باقاعدہ طور پر اداکاری کو بطور کیریئر منتخب نہیں کیا تھا بلکہ حالات خود بخود مجھے اس شعبے کی طرف لے آئے۔