بار بار عمرہ کیوں؟ صارفین کی تنقید کے بعد کنول آفتاب کا وضاحتی بیان وائرل
صرف پیسہ نہیں، نیت بھی ضروری ہے، کنول آفتاب کا مؤقف
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بار بار عمرہ ادا کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر متعدد بار عمرہ کی سعادت حاصل کر چکی ہے۔ گزشتہ سال مارچ 2025 میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد اب وہ رمضان المبارک کے دوران ایک بار پھر اہلِ خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ بار بار عمرہ کرنے کی وجہ ان کی مالی حیثیت ہے، جس پر کنول آفتاب نے ویڈیو پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ صرف پیسے کی وجہ سے ہی کسی کو بار بار عمرہ کی توفیق ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سے کہیں زیادہ خوشحال افراد کو بھی دیکھا ہے جو کبھی عمرہ کے لیے نہیں جاتے، مالی وسائل اہم ضرور ہیں، مگر اصل چیز نیت اور ارادہ ہے جو راستہ آسان بناتے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین کنول آفتاب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے نیت کو بنیادی عنصر قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مالی استطاعت بھی ایک اہم حقیقت ہے، خاص طور پر ان شخصیات کے لیے جن کی آمدنی عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
@andila.editz #zulqarnainsikandar #FORYOU #kanwalaftab #kanwalzulqarnain #foryoupage❤️❤️ ♬ original sound – kanwal Aftab