محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے


محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکار محسن عباس حیدر نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔

پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ “میرے ابو کا انتقال ہوگیا ہے”۔

افسوسناک خبر کی اطلاع ملتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اپنے انٹرویوز میں اکثر والدین سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، اس سے قبل وہ اپنی بیٹی اور پھر والدہ کو کھو چُکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles