جیل سے رہائی کے بعد الو ارجن کا اہم بیان سامنے آگیا


جیل سے رہائی کے بعد الو ارجن کا اہم بیان سامنے آگیا

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کا جیل سے رہائی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن نے جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ’پریشانی کی کوئی بات نہیں قانون کی پاسداری کرنیوالا شہری ہوں تعاون کروں گا‘۔

 الو ارجن نے مشکل وقت میں مداحوں کے سپورٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ’یہ میرے اور میرے چاہنے والوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا‘۔

اداکار الو ارجن نے سندھیا تھیٹر واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ پچھلے 20 سالوں سے میں اپنے ماموں کیساتھ فلمیں دیکھنے سینما گھروں جاتا رہا ہوں، یہ ہمیشہ سے ہی ایک خوشگوار تجربہ رہا لیکن اس مرتبہ چیزوں نے ایک غیر متوقع رخ لے لیا‘۔

یاد رہے کہ الو ارجن کو ’ پشپا 2 ‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگڈر مچنے کے کیس میں گزشتہ روز ان کے  گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اب انہیں 50 ہزار بھارتی روپے کی ضمانت کے مچلکوں پر 4 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles