اکشے کمار کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ممبئی میں اپنی نئی فلم ہاؤس فل 5 کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئے، انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔ سیٹ پر حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے اسٹنٹ کر رہے تھے جب ایک چیز ان کی آنکھ میں آکر لگی۔ جس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر کو سیٹ پر بلایا گیا، جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ فلم ہاؤس فل 5 کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کا کہنا ہے کہ یہ فلم 6 جون 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔