عاصم اور ہانیہ کنسرٹ ویڈیو وائرل؛ میرب کے بھائی کا منفرد ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی پر میرب علی کے بھائی رامس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ کے دوران پہلی صف میں موجود دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا ماضی میں ایک دوستانہ تعلق رہا ہے، جس کا اختتام 2020 میں علیحدگی کی صورت میں ہوا تھا  جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی کی، جو حالیہ دنوں میں ختم ہو چکی ہے۔
Merub Ali’s Brother Reacts To Asim-Hania Alleged Romance

کنسرٹ کے موقع پر اداکارہ کی موجودگی کے ساتھ ہی میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہو گئی، جس میں انہوں نے لکھا کہ وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔

اس جملے کو کئی صارفین نے ایک عمومی اظہار خیال قرار دیا، تاہم بعض افراد نے اسے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے ذو معنی پیغام تصور کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان ممکنہ طور پر دوبارہ تعلقات کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles