حمیرا اصغر کی پراسرار موت، کیمیکل رپورٹ نے سارے خدشات غلط ثابت کردیے؟

کراچی میں جاں بحق ہونے والی اداکارہ حمیر اصغر کی کیمیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔

اداکارہ حمیر اصغر کی پراسرار موت کے بعد ان کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونوں کی کیمیکل رپورٹ بول نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے بالوں، جگر اور پھیپھڑوں کے نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلا مادہ موجود نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق یہ رپورٹ مختلف تفتیشی اداروں کو بھی بھیجوا دی گئی ہے تاکہ موت کی وجوہات سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل رپورٹ کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا جو اب مکمل ہوچکی ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ کے فلیٹ سے مختلف اشیاء بھی تحویل میں لی گئی تھیں، جنہیں تکنیکی بنیادوں پر جانچنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ موت کی وجہ سے متعلق کئی پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جاسکے۔

اداکارہ حمیر اصغر کی موت نے شوبز انڈسٹری سمیت سوشل میڈیا پر بھی کئی سوالات کو جنم دیا تھا۔ تاہم کیمیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد زہر یا نشہ آور چیز سے موت کے خدشات فی الحال رد ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles