کپور خاندان کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات؛ تصاویر وائرل


کپور خاندان کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات؛ تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپور خاندان کے افراد میں کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور اور نیتو کپور سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔

کپور خاندان کے افراد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے لیے ممبئی سے نئی دہلی آئے تھے۔

دورانِ ملاقات کپور خاندان کے افراد نے نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔

راج کپور فلم فیسٹیول کا انعقاد ان کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا ہے، فیسٹیول 13 دسمبر سے شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے تھے اور 2 جون 1988 کو 63 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles