مومنہ اقبال نے صنفی شناخت سے متعلق جعلی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک جعلی ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی یہ ویڈیو ان کے 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے کلپ کو ایڈیٹ کر کے گمراہ کن انداز میں پھیلائی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Momina Iqbal On Being Called Transgender
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد میڈیا رپورٹرز کی جانب سے انہیں کالز موصول ہوئیں، جن میں صنفی شناخت سے متعلق سوالات کیے گئے، جو ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور غیر مناسب تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں متعدد افراد نے وضاحت جاری کرنے کا مشورہ دیا، مگر وہ الجھن کا شکار تھیں کہ ایسی بے بنیاد اور جھوٹی بات پر آخر کیا جواب دیا جائے؟ اگر میرے بارے میں کی جانے والی باتیں سچ ہوتیں تو میں ضرور تسلیم کرتی لیکن جب حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تو جھوٹ پر وضاحت دینا سراسر نامناسب ہے۔

مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ کسی بھی خاتون سے اس کی شناخت پر اس انداز میں سوالات کرنا نہ صرف ذاتی حدود کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی طور پر بھی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles