اہلخانہ سے متعلق حمیرا اصغر کا دل چھو لینے والا انٹرویو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کا اہلخانہ سے  تعلقات سے متعلق دل چھو لینے والا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ زیرِ بحث آ گیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے خاندان کے تعلقات اور والدین کی حمایت پر گفتگو کی تھی۔

https://www.facebook.com/hakim.jani.490741/videos/1278085330326750/?mibextid=D5vuiz&rdid=GN25D0sLtj5JZbKN#

ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہمیشہ ان کے کام سے باخبر رہتی تھیں اور کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں خاندان نے ان کے فن اور صلاحیت کو تسلیم کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہے، جسے پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متوفیہ 2018 سے مذکورہ فلیٹ میں کرائے پر مقیم تھیں، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے قانونی کارروائی کی تھی، عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے کے لیے جب پولیس پہنچی تو دروازہ اندر سے بند پایا گیا، دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش کمرے سے ملی۔

واقعے کے بعد پولیس نے اہلخانہ سے رابطہ کیا، تاہم اداکارہ کے والد اور خاندان کے دیگر افراد نے کراچی آ کر لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا، جس پر پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سردخانے میں رکھوا دیا جبکہ فلیٹ کو عدالتی بیلف کی نگرانی میں سیل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور حمیرا کے موبائل فونز سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم اور کیمیکل تجزیہ رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن ہو سکے گا، اگر کوئی مشکوک پہلو سامنے آیا تو مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles