عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ ہمارے درمیان کئی خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں لیکن زندگی نے ایک مختلف راستہ اختیار کیا، جس کے باعث یہ فیصلہ لینا پڑا۔
Asim Azhar & Merub Ali Announce Breakup

عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ یہ قدم نہایت سوچ بچار اور دونوں خاندانوں کی مشاورت سے اٹھایا گیا ہے۔

 انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس ذاتی فیصلے کا احترام کریں اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
افواہیں حقیقت میں تبدیل، عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کرلی - Life &  Style - Dawn News Urdu

گلوکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت ہمیشہ میرے لیے باعثِ حوصلہ رہی ہے۔

عاصم اظہر کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، کئی صارفین نے دونوں فنکاروں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجوہات جاننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles