جنت مرزا نے حج پر جانے کیلئے پورا جہاز بک کروایا یا محض اتفاق؟ سچ سامنے آگیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ڈیجیٹل انفلوئنسر جنت مرزا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار توجہ کا مرکز ان کا حج سفر بنا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

دو روز قبل جنت مرزا اپنے والد، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئیں، روانگی کے لمحات اور سفر کے دوران کی جھلکیاں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

خاص طور پر ایک ویڈیو جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلائٹ صرف ان کے خاندان کے لیے مخصوص تھی، سوشل میڈیا پر وسیع توجہ حاصل کر گئی۔
Jannat Mirza and Her Family Embark on the Sacred Hajj Journey

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے مخلوط ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ صارفین نے اسے شان و شوکت کا مظاہرہ قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ آیا واقعی کسی انفلوئنسر کے لیے پوری فلائٹ بُک کرنا ممکن ہے؟

چند صارفین نے لکھا کہ یہ حج ہے یا شاہی سیر؟ اگر اتنی گنجائش تھی تو غریب حاجیوں کو بھی ساتھ لے جایا جاتا، حج جیسے روحانی سفر میں سادگی کا پہلو زیادہ اہم ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے رائے دی کہ ویڈیو ممکنہ طور پر فلائٹ کی ابتدائی سواریاں دکھا رہی ہو اور ہو سکتا ہے کہ مکمل فلائٹ بعد میں پر ہو گئی ہو۔

جنت مرزا کی وضاحت

تنقید کے بعد جنت مرزا نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ یہ ایک غیر معمولی اتفاق ہو سکتا ہے اور انہوں نے آخری بار اس نوعیت کی خالی فلائٹ COVID-19 کے دوران دیکھی تھی جبکہ انہوں نے واضح طور پر فلائٹ بُکنگ سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا۔
Jannat Mirza Under Fire for Showing Off Private Hajj Flight

واضح رہے کہ سفر کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض افراد نے جنت مرزا اور ان کے خاندان کی معاشی حیثیت اور آمدنی کے ذرائع پر بھی سوالات اٹھائے، جس پر کچھ مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوشل میڈیا موجودگی اور برانڈ کولیبوریشنز سے معقول آمدنی ہوتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles