ریکھا کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب تھا، ارچنا پورن سنگھ
دی گریٹ انڈین کپل شو کا مستقل حصہ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ میرا سینئر اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے 1989 میں فلم “لڑائی” میں ریکھا کے ساتھ کام کیا اور اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔
انہوں نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں سینئر اداکارہ ریکھا کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور اس موقع کی تصویر شیئر کی اور اپنے خواب کا ذکر کیا جو پورا ہوگیا۔
ارچنا پورن سنگھ نے لکھا کہ وہ بچپن کے دنوں کو یاد کر رہی تھیں جب وہ ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتی تھیں، جب میں نے ریکھا کی فلم ساون بادوں دیکھی تو کافی چھوٹی تھی جب مشکل سے ہی یہ امید تھی کہ وہ کبھی ممبئی جا پائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بلآخر یہ خواہش پوری ہوئی اور برسوں بعد میں نے ریکھا جی کے ساتھ فلم “لڑائی” میں کام کیا، اس دوران ریکھا جی نے مجھے اپنے میک اپ روم میں بلایا اور میک اپ کے حوالے سے مشورے دیئے۔