اداکارہ اُشنا شاہ کے لاجواب ڈانس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اُشنا شاہ نے دلکش انداز اور شاندار اسٹائل میں رقص کیا، جو مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 یشما گل، عمیر وقار، مہر بانو، طارق امین اور انوشے اشرف جیسے فنکاروں نے بھی اس ویڈیو کو پسند کیا اور اُشنا کے ڈانس کو خوب سراہا۔

ایک مداح نے خاص طور پر نوٹ کیا کہ اُشنا نے پاکستانی گانے کا انتخاب کیا، جو بہت خوش آئند ہے جبکہ ایک اور نے کہا کہ ہماری نظریں اس ڈانس سے ہٹ ہی نہیں سکیں، واقعی کمال ہے۔

اُشنا شاہ کے اس منفرد اور پرکشش انداز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف اداکارہ بلکہ ایک باصلاحیت رقص کرنے والی بھی ہیں، جو اپنی محنت اور صلاحیتوں سے ہر دل جیت رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles