کان میں کیا ہے ؟ گلوکار عدنان سمیع پرشدید تنقید شروع


کان میں کیاہے ؟

عدنان سمیع کے کان میں کیا ہے ؟ / فوٹو

کان میں کیا ہے ؟ گلوکار عدنان سمیع پرشدید تنقید شروع ہوگئی۔ پاکستانی صارف نے بھارتی پرچم کے رنگ میں لگے جوتے بھیجنے کی پیشکش کردی۔

عدنان سمیع نے ایکس اکائونٹ پرتصاویرشیئر کیں ۔ جس میں ان کے کان میں ایئرفونزلگے تھے۔ ان ایئرفونز کا رنگ بھارتی پرچم کے رنگوں جیساتھا۔

اس حرکت پر پاکستانیوں سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے عدنان سمیع کوشدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع کے کان میں لگے یہ ایئرفونز بھارتی پرچم کے رنگ کے تھے۔ موجودہ حالات میں اس قسم کی تصویر شیئرکیاجاناپاکستانی صارفین کوایک آنکھ نہ بھایا۔

پاکستانی صارفین نے عدنان سمیع پر شدید تنقیدشروع کردی۔ ایک صارف نے لکھا عدنان بھائی نے اب اپنے کان میں بھی بھارت کوگھسا لیا ہے۔

پاکستانی صارف نے لکھاکہ شہریت کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کیلئے بھارت کوہرجگہ گھسانا مجبوری ہے۔

ایک اورپاکستانی تبصرے میں کہاگیاعدنان سمیع کواصل میں ہم نے ہی وہاں بھیجا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ اپنی وفاداری کے لئے یہ سب کرنا ضروری ہے۔

کان میں ایئرفونز تو لگا لیے ہم آپ کےلئے انڈین پرچم کے رنگ کے جوتے بھی بھیج دیتے ہیں۔ یہ وہ تبصرہ تھا جس پر بھارتی صارفین بھی بیچ میں کودپڑے۔

عدنان سمیع ہمیشہ ہی اپنی وفاداری ثابت کرنے کےلئے اس قسم کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہیں پاکستانی صارفین کے شدید غضب کاسامناکرناپڑرہاہے۔

عدنان سمیع نے اپنی پوسٹ میں  کیاکہاتھا؟

کان میں لگے ایئرفون کے حوالے سےعدنان سمیع نے ایک ٹوئٹ کیا ہے ۔ جس میں انہوں نے کہاکہ یہ ایئرفونز انہوں نے خاص طور پر بنوائے ہیں۔

کان میں کیا ہے ؟

واضح رہے کہ عدنان سمیع بھارتی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔ وہ شعبہ گلوکاری سے وابستہ ہیں ۔ اور بھارت گلوکاری کے لحاظ سے ایک بڑی انڈسٹری ہے۔

دریں اثنا ان کی اس حرکت کو پاکستانی صارف صرف وفاداری ثابت کرنے کی کوشش قراردے رہے ہیں۔

جبکہ بھارتی صارفین پاکستانیوں کی جانب سے تنقید پر شدید آگ بگولا ہورہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles