’ہیرا پھیری‘ کے ستاروں کو فلم میں کتنا معاوضہ ملا؟ جانیے

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ جو سال 2000 میں ریلیز ہوئی لیکن آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہے۔ فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی اداکاری، دلچسپ مکالمے اور مزاحیہ مناظر نے اسے کلٹ کلاسک کا درجہ دلایا۔

یوٹیوب چینل ریئلیٹی یونیورس کی ایک حالیہ رپورٹ میں فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو ملنے والا معاوضے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

اس فلم میں اکشے کمار نے ‘راجو’ کا کردار ادا کیا جو کہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی تھے۔ انہیں اس فلم کے لیے 20 لاکھ روپے دیے گئے۔

سنیل شیٹی کو ’شیام‘ کے کردار کے لیے تقریباً 19 سے 20 لاکھ روپے ملے جب کہ پریش راول، جنہوں نے یادگار کردار ‘بابو راؤ’ نبھایا انہیں، 16 سے 17 لاکھ روپے دیے گئے۔

معاون اداکاروں کی بات کریں تو تبو کو 8 سے 9 لاکھ، گلشن گروور کو 5 لاکھ، کلبھوشن کھربندا کو 4 سے 5 لاکھ اور اوم پوری کو 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔

فلم 7.5 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی اور اس نے 24.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو اس وقت ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی تھی۔

اس ہٹ فلم کے بعد 2006 میں اس کا سیکوئل پھر ہیرا پھیری بھی آیا جو کامیڈی شائقین میں خاصا مقبول رہا۔

حال ہی میں ہیرا پھیری 3 کی خبریں سامنے آئیں تو مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن مرکزی کاسٹ کے درمیان اختلافات کی وجہ سے یہ جوش کچھ ماند پڑگیا۔

اطلاعات ہیں کہ اکشے کمار نے پریش راول پر فلم کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles