معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر نے مبینہ ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اپیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے مقدمے کے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔
خلیل الرحمان قمر کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔