جہنم میں جاؤ ! جاوید اختر کو مشورہ/ فوٹو
جہنم میں جاؤ ! جاویداخترپاک بھارت کشیدگی میں اپنے متنازع بیانات پرمسلسل زیرعتاب ہیں۔ آج کل پاکستانی صارفیں انہیں خوب ٹرول کررہے ہیں ۔
تم واقعی جہنم میں جاؤ ! پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے جاویواخترکومشورہ دیدیا۔
بھارتی گلوکار جاوید اخترکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ اپنے جہنم میں جانے کو پاکستان جانے پر ترجیح دے رہے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں جاوید اخترنے کیاکہا؟
جاویداختر نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا بھارت والے مجھے کہتے ہیں جہادی پاکستان چلے جا۔
جبکہ پاکستان والے کہتے ہیں تو تو کافر ہے جہنم میں جائے گا۔
#WATCH | Mumbai: “Many people encourage me and praise me. But it is true that people from both sides abuse me. One side say you are a Kafir and will go to hell. The other side say you are a Jihadi and go to Pakistan. If I have to choose between hell and Pakistan, I would prefer… pic.twitter.com/peRIBwCH5E
— ANI (@ANI) May 17, 2025
جاوید اختر نے ویڈیو میں اپنے جہنم میں جانے کو پاکستان جانے پر ترجیح دی۔ بس پھر کیا تھا پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان پربرس پڑے۔
اکثریت نے انہیں لکھا جہنم میں جاؤ۔ یہ لکھنے والوں کی طویل فہرست ہے جنہوں نے انہیں یہ مشورہ دے ڈالا۔
جہنم میں جاؤ ! کا مشورہ مسلسل ری ٹوئٹ بھی کیاجارہاہے
پاکستان سوشل میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران کافی موثر طاقت بن کرابھرا ہے۔ اب کی بارپاکستانی صارفین بھارتیوں پر مسلسل بھاری پڑرہے ہیں۔ جنہم میں جاؤ ! کا مشورہ مسلسل ری ٹوئٹ بھی کیاجارہاہے۔
جہنم میں جاؤ یا نہ جاؤ کیا مسلمانوں کے لئے بھارت کسی جہنم سے کم ہے؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جہنم میں جائویا نہیں کیا انڈیا کسی جہنم سے کم ہے؟ ۔ دوسرے صارف نے لکھاشاید جہنم جانے کےلئے ہی آپ نے مودی کی قصیدہ گوئی شروع کررکھی ہے۔

دراصل جاوید اختر پاکستان کے خلاف مسلسل زہراگل رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں پاکستانی فنکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انہیں کھری کھری سنادی تھی۔ اب وہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے عتاب کاشکار ہیں۔
کشیدہ صورتحال کو ہوا دینے میں مصروف جاوید اختر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ یہی رویہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے غصے کاسبب ہے ۔ جوانہیں متواتر ترولنگ اور شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔