متنازع ویڈیو کے بعد چاہت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ریلیز

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے نیا ملی نغمہ “میرے وطن میرے چمن” ریلیز کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا ملی نغمہ 14 مئی کو انسٹاگرام اور یوٹیوب پر شیئر کیا، جسے اب تک کئی بار دیکھا جا چکا ہے۔

گلوکار چاہت فتح علی نے اس گانے کے ذریعے وطن سے محبت کے جذبات کو اپنے مخصوص انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم گانے کی دورانیہ 4 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔

اس سے قبل گلوکار اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ہمراہ ایک متنازع ویڈیو کے باعث خبروں کی زینت بنے تھے، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم ان کی شہرت میں اس کے بعد مزید اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے منفرد انداز میں مشہور گانوں کے ری میکس بنا کر وائرل ہوتے رہے ہیں، خاص طور پر میڈم نور جہاں کے گانے “بدوبدی” کے ری میک نے انہیں نمایاں شہرت دلائی، جس پر عالمی سطح پر بھی متعدد مزاحیہ اور ٹرینڈنگ ویڈیوز بنائی گئیں۔

ہر نئے تنازع کے باوجود ان کے فالوورز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ پاکستان کی سوشل میڈیا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles