بلال اشرف اور مایا علی کی ڈیٹنگ کی افواہیں گرم، مداحوں میں تجسس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور مقبول آن اسکرین جوڑی بلال اشرف اور مایا علی کی ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

دونوں اداکاروں کی بڑھتی ہوئی قربتیں اور متعدد برانڈ فوٹو شوٹس میں ایک ساتھ شرکت نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔
Maya Ali & Bilal Ashraf Marriage - Fans Excitement

ڈرامہ سیریل یونہی سے شہرت حاصل کرنے والے بلال اشرف اور مایا علی کو کئی برانڈز کے فوٹو شوٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں ان کے حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بننے کی خواہش شدت اختیار کر گئی ہے۔

ان دونوں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنے کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں اور بعض پیجز کے مطابق دونوں فنکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

بلال اشرف اور مایا علی کی ڈیٹنگ کی خبروں نے زور پکڑ لیا

تاہم ان قیاس آرائیوں پر بلال اشرف اور مایا علی کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان نہیں آیا ہے، دونوں فنکار اکثر عوامی تقریبات اور مقامات پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں مایا علی نے اپنے نجی برانڈ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں بلال اشرف بھی ان کے ساتھ نظر آئے، ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی آن اسکرین کیمسٹری کی تعریف کی اور ان سے حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بنانے کی درخواست کی۔

چند روز قبل دونوں کو لاہور میں پی ایس ایل سیزن 10 کے ایک میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھیل میں بھی دیکھا گیا تھا، جہاں دونوں کی موجودگی نے شائقین کی توجہ کو مزید اپنی جانب کھینچ لیا۔
Maya Ali & Bilal Ashraf Marriage – Fans Excitement

شائقین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آیا یہ جوڑی حقیقت میں ایک دوسرے کے قریب ہے یا صرف اسکرین پر ہی نظر آتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles