میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے چل بسیں


میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے چل بسیں

میکسیکن اداکارہ روحانی رسم کی ادائیگی کیلئے مینڈک کا زہر پینے سے چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ مارسیلا الکازار روڈریگز بیمار ہونے کے بعد اپنے جسم سے زہریلے یا بیمار کرنے والے مادّوں کو نکالنے کی رسم کے دوران انتقال کر گئیں۔

ہفتے کو اداکارہ کو زہر پینے کے فوراً بعد الٹیاں ہونے لگی تھیں اور ان کی حالت مزید بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز ان کی جان نہ بچا سکے۔

اس رسم کے تحت ڈائریا اور الٹی کو جسم کو بیماری سے پاک کرنے اور شفا کا عمل سمجھا جاتا ہے تاہم اداکارہ کے ساتھ ایسا نہ ہوا اور وہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے اس خطرناک رسم کا انتظام کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ یہ ایک خطرناک روایت ہے جو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں ادا کی جاتی ہے جس میں جسم کو زہریلے مادّوں سے پاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ایمازون کے بڑے مینڈکوں کا زہر پینا یا پھر اسے کسی طرح سے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles