شہریار منور نے شادی کا اعلان کردیا
پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور نے شادی کا اعلان کردیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دسمبر میں شادی کر رہا ہوں اور میری اہلیہ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتیں۔ میں دسمبر کے آخر میں شادی کر رہا ہوں، آپ سب ہماری دعا کریں‘۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق شہریار منور کی شادی ماحین صدیقی سے ہونے والی ہے جو چند شوبز پروجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ شہریار منور نے ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘سے خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ’میرے درد کو جو زباں ملے‘، ’تنہائیاں نئے سلسلے‘، ’کہی ان کہی‘، ’آسمانوں پہ لکھا‘، ’پہلی سی محبت‘، ’کچھ ان کہی‘، اور ’رد‘ شامل ہیں۔