اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی


اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

انہوں نے مدینہ منورہ سے بھی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں خاندان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

تصاویر اور ویڈیوز سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ مایا علی نے غلافِ کعبہ کسویٰ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔

عمرہ ادا کرنے پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے مایا علی کو مبارکباد دی اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles