انڈسٹری میں اکثر لوگ سامنے میٹھے بول بولتے اور پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں، اسد صدیقی


انڈسٹری میں اکثر لوگ سامنے میٹھے بول بولتے اور پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں، اسد صدیقی

پاکستان کے معروف اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں اکثر لوگ سامنے میٹھے بول بولتے اور پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار اسد صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی انڈسٹری اور اس کے مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اکثر لوگ ایک دوسرے کے سامنے میٹھے بول بولتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اب اداکاروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسد صدیقی نے کہا کہ انڈسٹری میں اکثر لوگوں کو ان کی رنگت یا دوست ہونے کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے، جو کہ میرٹ کے خلاف ہے اور یہ خامی اسکرین پر بھی واضح نظر آتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں بہتری کے لیے آڈیشنز کے عمل کی ضرورت ہے اور مستقبل میں خود پروڈکشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles