شادی دیر سے کرنی چاہیے؛ اداکارہ عینی زیدی کا خواتین کو مشورہ
سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو دیر سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ عینی زیدی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے، میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں۔
عینی زیدی نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں، جلدی شادی پر یہ ہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہوجاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن آپ کی اپنی شخصیت اور زندگی پر اثر پڑتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں شادی کی ٹھیک عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، سمجھدار ہوجائیں اور پھر شادی کریں ورنہ آپ کیلئے بہت مشکل ہو جاتی ہے۔