اچھے تعلقات سے بڑھ کر میرے اور ہانیہ عامر کے درمیان کچھ نہیں، بادشاہ
بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات سے بڑھ کر میرے اور ہانیہ عامر کے درمیان کچھ نہیں۔
حال ہی میں گلوکار و ریپر بادشاہ نے بھارتی نشریاتی ادارے ’آج تک‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہانیہ عامر سے تعلقات پر پوچھے گئے سوال پر وضاحت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر اور ان کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ساتھ گھومنے اور شاپنگ کرنے کی باتوں کو وہیں رہنے دیا جائے، انہیں مزید نہ پھیلایا جائے تو بہتر ہے۔
بادشاہ نے کہا کہ ان کے اور ہانیہ عامر کے درمیان اچھی دوستی ہے، دونوں کے درمیان اچھے روابط اور تعلقات ہیں، اس سے بڑھ کر ان کے درمیان کچھ نہیں۔ میں اور ہانیہ عامر جب بھی ملتے ہیں تو ایک ساتھ مستی کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان کے درمیان کوئی اور چیز نہیں۔
بادشاہ نے کہا کہ اگر ہانیہ عامر کو ان کی زندگی سے متعلق ہر چیز کا علم ہے اور ان سے متعلق تمام باتیں درست کرلیتی ہیں تو اس میں وہ کیا کرسکتے ہیں؟ ان کے درمیان اچھی دوستی ہے، اس وجہ سے اداکارہ ان سے متعلق بہت کچھ جانتی ہیں۔