اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ پر پابندی عائد


اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ پر پابندی عائد

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم بھارت کے پہلے فضائی حملے کی عکاسی کرتی ہے اور بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی۔

 اس فلم پر پابندی کا اطلاق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور عمان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کیا گیا ہے۔

پابندی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع، جو بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے گرد گھومتا ہے، اس کی پابندی کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بالی ووڈ کی کسی فلم کو مواد کی حساسیت کے سبب مشرق وسطیٰ میں نمائش سے روکا گیا ہو۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles