
اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
ماہرین کے مطابق افراط زر میں کمی کے پیش نظر شرح سود میں ایک فیصد کمی متوقع ہے۔ اس وقت بنیادی شرح سود 13 فیصد پر برقرار ہے۔
تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور معیشت میں بہتری آئے۔
نئی مانیٹری پالیسی پر معیشت دانوں اور کاروباری حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ یہ فیصلہ مستقبل کی معاشی حکمت عملی کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔