سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی


سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اب تک 29 سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں، جن میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles