حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کر دیا

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حماس کی جانب سے چاروں اسرائیلی خواتین ریڈکراس کے حوالے کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے آج غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دے دیا ہے ان اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں صیہونی حکومت 180 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پابند ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رہائی پانے والی خواتین کے نام جاری کیے تھے جن میں کارینا آرائیف، ڈینیلا جلبو، ناما لیوی اور لیری الباگ شامل ہیں۔ چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد فلسطین اسکوائر پر جمع ہے، حماس کی جانب سے رہائی کے دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ادھر تل ابیب میں یرغمالیوں کی بازیابی اور جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کے لیے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسرائیل اور مصر کے علاوہ امریکہ نے دنیا بھر کی امداد روک دی

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی دہشت گردی تاحال جاری ہے، اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی فوجداری عدالت میں طالبان سربراہ اور چیف جسٹس کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر

ادھر جنین میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، کئی گھروں کو مسمار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles