ایف بی آر کی 1010 گاڑیاں خریدنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو6 ارب روپے مالیت کی 1010 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی 1010 گاڑیاں خریدنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے وزیراعظم ،وزارت خزانہ کو قائمہ کمیٹی خط لکھنے کے بعد معاملے روکنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق کارکمپنی کو بھی ہدایات موصول ہونے پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کفایت شعاری کی دعویدار حکومت کو ٹیکس وصولی میں چھ ہزار ارب کا گیپ ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق حکومت سےجو ہدایات ملیں گی اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا، گاڑیوں کی شارٹج پر نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق کار کمپنی کوپانچ ماہ میں گاڑیاں ڈیلور کرنے کیلئےخط بھی لکھا گیا ہے، ترجمان سعید اکرم نے بتایا کہ ابھی تک ہمیں تحریری ہدایات نہیں ملی کے خریداری روکی جائے، 1010
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں فیلڈ اسٹاف کی ضرورت اور رول کے مطابق خریدی جارہی ہیں، ایف بی آر میں فیلڈ آپریشنل اسٹاف کے پاس گاڑی نہیں تھی۔
ترجمان ایف بی آر سعید اکرم نے مزید کہا کہ گاڑیاں فیلڈ یونٹس کیلئے خریدنے کا ڈیمانڈ دیکھ کر فیصلہ کیا ہے، مجموعی 30 ہزار سے زائد ملازمین میں زیادہ تر تعداد افسران کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles