
بھارت کے شہر تلنگانہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست حیدرآباد کے شہر تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے میرپیٹ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے بعد اس کے جسم کے اعضا کو کاٹ کر اسے کوکر میں پکایا اوراعضا کو تالاب میں پھینک دیئے۔
پولیس کے مطابق 18 جنوری کو ملزم گرو مورتی نے میرپیٹ پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی وینکٹا مادھوی لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی۔
2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر شوہر نے اہلیہ کو بے دردی سے قتل کردیا
پولیس نے مزید بتایا کہ تفتیش میں کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرو مورتی اور بیوی وینکٹا مادھوی کے درمیان گذشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس نے گرومورتی کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے پر گرومورتی نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گرو متی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اور انہیں کوکر میں پکایا اور پھر تالاب میں پھینک دیا۔
شوہر کی لمبی عمر کیلیے ’ورت‘ رکھنے والی بیوی نے اسی روز زہر دے دیا
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
پولیس کے مطابق فی الحال شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور مقتولہ کی لاش کے ٹکڑوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم گرو مورتی پہلے بھارتی فوج میں خدمات انجام دے چکا ہے اور وہ اب ریٹائرڈ ہے۔ فی الحال وہ کنچن باغ میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق 13 سال قبل گرو مورتی کی شادی وینکٹا مادھوی کے ساتھ ہوئی تھی، جوڑے کو دو بچے ہیں۔ میرپیٹ پولیس کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔