وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کردیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف سازش یا حقوق پر ڈاکا برداشت نہیں کرینگے، ایسے عناصر کا پوری قوت سے راستہ روکا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف سازش یا ان کے حقوق پر ڈاکا برداشت نہیں کریںگے، ایسے عناصر کا پوری قوت سے راستے روکا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں کے ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرض دینے کا اعلان
مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دے دیا

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اقلیتی کارڈ کا بھی اجراء کردیا۔ انہوں نے کہا ابتدا میں 50 ہزار اقلیتی گھرانوں کو کارڈ دینے فیصلہ کیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ کار بڑھا کر 75 ہزار خاندان تک بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری دی ہے تو اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوں،سیاسی دباؤ کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت نہیں کی ۔
ہر رات سونے سے پہلے اپنا احتساب خود کرتی ہوں، پاکستان میں 90 فیصد چھوٹے کسان ہیں، حکومت کو چھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا پڑتا ہے ۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles