
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
اس کے علاوہ قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔