ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پلان شیئر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آیف بی آڑ نے آئی ایم ایف کو پیش کئے گئے منصوبے میں بتایا کہ پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، سمگلڈ سامان آکشن، انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی۔

بنگلہ دیش کا پاکستان سے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار

پلان کے مطابق انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا، آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔

رواں ماہ شرح سود میں کتنی کمی متوقع؟ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles