
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کے امریکا کی دوبارہ صدارت سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔